affiliate marketing Famous Urdu Poetry: جب تیرا درد میرے ساتھ وفا کرتا ہے

Monday 28 March 2016

جب تیرا درد میرے ساتھ وفا کرتا ہے

  
جب تیرا درد میرے ساتھ وفا کرتا ہے
ایک سمندر میری آنکھوں سے بہا کرتا ہے

اس کی باتیں مجھے خوشبو کی طرح لگتی ہیں
پھول جیسے کوئی صحرا میں کھلا کرتا ہے

میرے دوست کی پہچان یہی کافی ہے
وہ ہر شخص کو دانستہ خفا کرتا ہے

اور تو سبب اس کی محبت کا نہیں
بات اتنی ہے وہ مجھ سے جفا کرتا ہے 
 
جب خزاں آئی تو لوٹ آئے گا وہ بھی فراز 
 وہ بہاروں میں ذرا کم ہی ملا کرتا ہے

1 comment: