affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Khawabon ka silsila ab bas bhi kejeay by Farah Tahir

Saturday 25 July 2020

Khawabon ka silsila ab bas bhi kejeay by Farah Tahir


اشعار
1.خوابوں کا سِلسلہ اب بس بھی کیجیے___
"دِل"جَاگتی آنکھوں سے مِلنے کو بَضد ہے
فرح طاہر
2.سماعتیں منتظر ہیں یاراب تم بولو ایسا کچھ____
سنوں جس کو اور سن کر تشنگی کی حد سے نکل آؤں
فرح طاہر


3.بڑا ہی جان لیوا ہوتا ہے
اہم ہونے کا وہم ہونا
فرح طاہر

4.ملوں گی.....
تو بتاؤں گی
تمہارے بعد میں نے وہ بھی سہا......
جو سہنے کا نہیں تھا
فرح طاہر

5. اَب____
 میں چُپ رہتی ہوں!!!
 فَلک
 "بہت______" روتا ہے
                   
  فرح طاہر

6. آؤ دریا کے کنارے____
بے بسی کو ڈبو کر مار ڈالیں
فرح طاہر

7 نِنید تو بَس اَیک بَہانہ ہے
اَصل میں تو خَواب میں___اُن سے مِلنے جانا ہے
فرح طاہر

 8.چھوڑ کہ جانے والے تیری قسم___
تیرا اب آ کہ لے جانا بنتا ہے
فرح طاہر

9.تمہیں پانے کی کامیابی کر تو لیں حاصل___ مگر وہ جو ایک لفظ "دعا" ہے کھو گیا مجھ سے فرح طاہر

10.وہ جو تمہیں مجھ سے نہیں ہے
اسی کو تو وفا کہتے ہیں__!!!
فرح طاہر

11.کب سے,تب سے,کب تک___؟
تجھ سے,تجھ پہ,تجھ تک
فرح طاہر

12.لوگ مجھے میرے حال کی خبر کرتے ہیں__
اور میں تیرے لیے بے حال ہوئی جاتی ہوں فرح طاہر

13.کیا کہا ہمیں یاد کیا___؟؟؟
مگر ہچکی تو نہیں آئی صاحب
فرح طاہر

14. زندگی اگر ترستی ہے تو ترساتی بھی بہت ہے___
اور میں! اپنے حصے کا ترس چکی ہوں اس لیے اب زندگی سے میری بس ایک یہی خواہش ہے کہ اب____
وہ مجھے وہ سفر عطا کر دے جس کے مسافر #تم اور #میں ہو. اور____
جس سے واپسی کی صورت #ہماری آخری سانس ہو

تیرے واسطے میرا عشق صوفیانہ
فرح طاہر

15.المیہ یہ نہیں کہ دل تمہارا ہے
رونا تو یہ ہے__کہ صرف تمہارا ہے
فرح طاہر

16.مستحق فقیر ہوں صاحب
توجہ بھیک چاہتی ہوں
فرح طاہر

17..ہم سے اتنا پرہیز__
محبت تو نہیں ہو گئی صاحب
فرح طاہر

18..تم نے چاہا ہی نہیں چاہنے والوں کی طرح ورنہ آج ہم___تمہارے ہوتے
فرح طاہر

19.. چین آتا تھا ناں جنہیں ہمارے بغیر__
وہ اب رات دن خوش باش جیا کرتے ہیں
فرح طاہر

20.اس قدر لاڈلی ہیں اس کی یادیں__
رات کو گلے لگ کر سوتی ہیں
فرح طاہر

21.ایک تم ہو جو مانتے نہیں___
ایک ہم ہیں کہ صدقے تمہارے
فرح طاہر

22. میں جوگن تیری ہوجاؤں___
تو آکہ مجھ سے مل تو پیا
فرح طاہر


23.یہ نظر سے نظر کو نظر میں جو
رکھتے ہو تم___
ارے کہہ جو تمہارے ہیں تو بس پھر تمہارے ہیں
 فرح طاہر

24.تو گر وفا ہے___
تو میں سراپا عشق ہوں ایسا
جو تیرے لمس کو پا کر مہکے صندل کی طرح....!!!
فرح طاہر

25.میرے لب کے کٹاؤ پہ جو اٹک رہے ہو تم___
دل کے کٹاؤ کو جو دیکھو گے تو مر جاؤ گے فرح طاہر

26. چھوٹے غم واویلا کرتے ہیں
بڑے غم خاموش رہتے ہیں
فرح طاہر

27..تجھ سے جدائی کا سوچ کر آنکھیں جھلک گئی___ گر ہو گئی جدائی تو کیا بنے گا میرا
فرح طاہر

28..محبت کی نمازوں میں نیت
خالص ہی رکھتے ہیں___
یہاں تکنے وہاں تکنے سے
نہیت ٹوٹ جاتی ہے
نمازیں چھوٹ جاتی ہے
فرح طاہر


29..کل رات خواب میں جب آۓ وہ سرکار
کہنے لگےاٹھو__چلیں چاند نگر کے پار
فرح طاہر

30.. تم کو بھولوں گی__
اور آخری تحفے میں خاموشی بھیجوں گی
فرح طاہر

31.پتھر جو کردیا ہے مجھے اپنی جفاؤں سے__
اب لوٹ کر آنے کا تکلف ناں کیجیے گا
فرح طاہر

32.گیو اور ٹیک کے اصول پر پنپتی محبت میں گزند جب عزت نفس پر لگنے لگتی ہیں تب عزت نفس کی قیمت پر محبت کی پزیرائی سر اٹھا کر جینے قابل نہیں چھوڑتی
فرح طاہر

33.ان آنکھوں کی مستی کو زنجیر کیا ہے بس___ اب رہائی گر وہ چاہیں گے تو قیامت ہو گی
 فرح طاہر

34. میرے آنسوؤں نے ہی ڈبویا ہے بیڑے کو تمہارے__ میں نے بولا بھی تھا مت چھوڑ مجھے یوں اپنا کر کے فرح طاہر

35..سسکتی رات___
تڑپتی کسک___
مچلتا دل
بدن کا لہو
ابھرتا نشہ
اور___
تیری طلب
فرح طاہر

36..کتنے حسین لگتے ہیں آکاش پر اڑتے آزاد پنچھی__ انہیں دیکھوں تو اپنا بچپن یاد آتا ہے فرح طاہر

37..میں نے ہاتھوں کی لکیروں کو بہت غور سے دیکھا ہے فری__ تیری چاہت کی لکیر ان میں واضح ہی نہیں ہے فرح طاہر

38..کوئی سمجھ کہ بھی ناں سمجھے یہ اور بات ہے فری ورنہ سناٹے بھی بہت شور کیا کرتے ہیں
فرح طاہر

39..یہ کمی بیشی کی جو تم بات کرتے ہو__
مجھت دکھلاؤ محبت ہے کہاں صاحب
فرح طاہر

40.محبت کے سوالوں کو سمجھ لینا نہیں آساں___ عمر اک خاص لگتی ہے "محبت" لفظ سمجھنے میں فرح طاہر

41.ریزہ ریزہ ہوۓ جب میرے کانچ سے سپنے__
تم دیکھ کر مسکراۓ اس کی وجہ کیا تھی؟؟
فرح طاہر

42.میں تم سے پیار کرتی ہوں مگر ہوں عام سی لڑکی___ تو اتنا خاص ہے تو اب مجھے پہچان کر دیکھا فرح طاہر

43.ہاتھوں کی لکیروں میں کچھ راز ہیں پوشیدہ___ جو سمجھے وہ دیوانہ,جو ناں سمجھے وہ بیگانہ فرح طاہر

44. سبز چنری میں کہیں باندھ کر رکھ لو مجھ کو سرخ دھاگہ ہوں مجبت کا کہیں ٹوٹ نہ جاؤں تجھ سے فرح طاہر

45..تم اپنی "میں" میں گم اس قدر تھے___
تمہیں خبر ہی ناں ہوسکی یہ___
کہ ہم تمہارے نہیں رہے ہیں
فرح طاہر

46. گر یہ جدائی کی گھڑی ہے تو میرا یہ حوصلہ ھو گا___ ناں پلٹوں گی ناں پکاروں گی ناں لوٹ کر آؤں گی.
فرح طاہر

47.کبھی سوچاں ناں تھا تمہیں یوں چھوڑ دیں گے ہم__ مگر تیری تسکین کی خاطر یہ بھی کیا ہم نے فرح طاہر

48.. تیری چاہت کی چوڑی پہنی تو
سج گئی میری کلائی پیا
فرح طاہر

49.جتنا تو آنکھ سے آنسو کی طرح بہتا ہے اتنا میں چپ کے تفسیر ہوئی جاتی ہوں
فرح طاہر

50.جن کے پاس تم ہو....
انہیں عید مبارک
فرح طاہر

51. جو جانے کا سن کر روتے تھے...
ان کو مرنے پر ہنستے دیکھا ہے__!!!
فرح طاہر

52.اور جب اللہ ناراض ہوتا ہے تو معلوم ہے کیا کرتا ہے؟ وہ ناراض ہوتا ہے تو نظر میں رکھ کر نظر انداز کرنا شروع کر دیتا ہے.
فرح طاہر

53. بدلی نہیں ہوں بس.....!
دنیا کو سمجھ گئی ہوں...
فرح طاہر

54..ٹھیک ہے آ نہیں سکتے...
تو کیا بلا بھی نہیں سکتے؟؟؟
فرح طاہر

55.لوگ مجھے میرے حال کی خبر کرتے ہیں__
اور میں تیرے لیے بے حال ہوئی جاتی ہوں
فرح طاہر

56.آج دِلفریبی میں یَکتا محسوس ہوتا وہ اَیک شخص___
کَل فَریب جب دے گا تو رونے بھی نہیں دے گا
فرح طاہر



57.یہ جو میں,میں مُجھ ہے.تلاش دیکھو
 جو اگر میں کی مُجھ کا م بھی تلاش سکو____
فرح طاہر

58.مَن روگی___
تَن ڈھونگی
فرح طاہر

No comments:

Post a Comment