affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ishq ki pehli raat by Harmain Meerab

Saturday 23 January 2021

Ishq ki pehli raat by Harmain Meerab

عشق کی پہلی رات تھی وہ

میرے پہلو میں میرے ساتھ تھی وہ

کہ خوشبو سے جو مہک اٹھے

میرا ایسا لباس تھی وہ

دسمبر کی سرد راتوں میں

جلتی بجھتی آگ تھی وہ

میرے گرد تھا جو لپٹ گیا

دعاؤں کا ایسا حصار تھی وہ

پھر چائے سے دل اوب گیا

ایسی نشیلی ذات تھی وہ

دسمبر کی طرح سرد تھی

نرم گرم سا احساس تھی وہ

جس آس پہ دنیا قائم ہے

وہی دنیا،وہی آس تھی وہ

اگر مل جائے تو شکر کروں

رب کی ایسی عطا تھی وہ

فتح کر لوں میں دنیا کو

چلوں تو ایسی چال تھی وہ

ہاں ٹھیک ہے چلو مان لیا

میری ذات میں بےپناہ تھی وہ

میرا دل کہے میں عشق کروں

ایسی دِلکش دلرُبا تھی وہ

پھول مانگے تھے میں نے کچھ

پھر اچانک مسکرا دی تھی وہ

نکھر گیا ہوں میں بھیگ کر

موسم کی پہلی برسات تھی وہ

عشق کی پہلی رات تھی وہ

میرے پہلو میں میرے ساتھ تھی وہ

No comments:

Post a Comment