affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Bhai ke janam din pe pegham by Aabi Ahmed

Tuesday 28 December 2021

Bhai ke janam din pe pegham by Aabi Ahmed

یہ پیارا سا پیغام،جنم دن پہ میرے بھائی کے نام۔۔۔۔

جان عز یزم (پیارے بھائی)

میرے ہر خواب کو تھاما

تیرے حو صلوں کے بازوں نے

میری پلکوں پہ سجتے خوابوں کو

تیرے مان سے تعبیریں ملیں

روشن صبح جیسے

میرے جان عز یزم

محبتوں کے لازوال قصوں میں

تو ہی ہر بار صف اول رہا

تیرے ہونے کے  احساس سے ہی

میرا دل وجہان آباد ہے

روشن صبح جیسے

میرے جان عز یزم

جب بھی خوابوں کو تھا م کر

میں نے دیکھا اپنے آس پاس

میری ہر ادھوری کہانی کا

تو اک مکمل کردار ہے

روشن صبح جیسے

میرے جان عز یزم

چاند ،سورج، بادل،پھول

خوشبو سب دے رہے ہیں گواہی آندھی،بارش،دھوپ میں بھی

ہے توہی میرا شجر سایہ دار

روشن صبح جیسے

میرے جان عزیزم

تیری انگلی کو تھامے

بند آنکھوں سے قدم قدم چلی میں

کٹھن راستوں کے سب سفر

تیری حوصلے بھری تھپکیوں سے ختم ہوئے

روشن صبح جیسے

میرے جان عزیزم

میرے سب حوالے تیرے نام سے

میرے سارےاجالے تیرے ساتھ سے

میری دنیا کی روشنی ہے تو

میرے آسمان کا چمکتا چاند بھی

روشن صبح جیسے

میرے جان عزیزم

وقت کی قید سے آزاد

ہر گھڑی ،ہر لمحہ تیرا پیار ہے

بدلتے رنگوں،بدلتے موسموں میں

تو میرا موسم بہار ہے

روشن صبح جسے

میرے جان عزیزم

تو مہکے ہر نئے دن کی طرح

آباد رہے،تو اور تیرا آشیانہ

تیری ہر خواہش کو ملے تعبیر عابی

جان عزیزم تاقیامت تو شادو آباد رہے۔۔۔۔

عابی احمد

*****************

5 comments:

  1. Waaaahhhhh.......happiest birthday bhai jan ......the bestiest brother ever.....Hmesha shado abaad rhain khushian batain sukh payen ameeen suma ameeeen

    ReplyDelete
  2. Masha Allah bohat hoob ❤️❤️❤️

    ReplyDelete
  3. MashaAllah bohat zbrdast❤️ Keep it up Allah AP ko kamiyab kry_!🙂❤️

    ReplyDelete
  4. Ma sha Allah bhtt hi kamaal 🔥🔥🔥🔥🔥

    ReplyDelete
  5. Happiest Birthday to bestest Brother ever♥️♥️♥️♥️🤩🤩🤩🤩

    ReplyDelete