affiliate marketing Famous Urdu Poetry: December bheega nahi by Mrs Qamar Shehzad Shah

Sunday 26 December 2021

December bheega nahi by Mrs Qamar Shehzad Shah

:::::::::::::::::::: دسمبر بھیگا نہیں ::::::::::::::::::::::::::

دسمبر اب بھی وہی ہے۔

وہی سرد ہوائیں،وہی ٹھنڈی آہیں۔

وہی چڑیوں کی چہکار۔

وہی کوئل کی میٹھی آواز۔

وہی سردی کی سرسراہٹ۔

وہی پتوں کی چرچراہٹ۔

وہی ہر طرف گہری خاموشی۔

وہی پرانی باتیں اور دسمبر کی سونی راتیں۔

دسمبر اب بھی وہی ہے۔

وہی سورج کی آنکھ مچولی۔

وہی چاند کی دلفریب چاندنی۔

مگر اس بار دسمبر میں کچھ کمی ہے۔

اسکی آنکھوں میں آئی ہلکی سی نمی ہے۔

کیونکہ اس بار دسمبر بھیگا نہیں ہے۔

دسمبر بھیگا نہیں ہے۔

:::::::::::::::::::::مسز قمر شہزاد شاہ:::::::::::::::::::::::

No comments:

Post a Comment