affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Suno by MZ Writes

Friday 17 December 2021

Suno by MZ Writes

سنو ! تم ستارے ہو

سنو! تم ستارے ہو

فلک پہ چمکتے ہوئے ،مجھ سے بہت دور ایک چمکتے ہوئے ستارے ہو

میں چاہتی ہوں

تمہیں اپنے ہاتھ میں تھام کر دیکھوں

یہ بھی پتا ہے مجھے کہ

ناممکن چاہتی ہوں

سنو! بہت دور ہو تم مجھ سے، پھر کیوں

میرے ساتھ ساتھ چلتے ہو

شاید

جو میں کرتی ہوں تم سے ،ویسا ہی کچھ میرے بارے میں احساس تم بھی رکھتے ہو

جب کبھی تم سے بہت دور کسی بس کی کھڑکی میں میں تمہیں پانے کےلیے جو روتی ہوں

لگتا ہے تم مجھے روبرو دیکھتے ہو

سنو!

میرے آنسو کیوں نہیں پونچھتے ہو

اپنا احساس کیوں نہیں دلاتے ہو

میں تمہیں پانا چاہتی ہوں

لیکن••••

تم تو ایک ستارے ہو

ایک ستارے ہو

سنو

تم ستارے ہو

ایک ستارے ہو

#MZ Writes(MBP)

No comments:

Post a Comment