affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Acha lagta hai by Sadaf mughal

Wednesday 1 December 2021

Acha lagta hai by Sadaf mughal

مجھے اب نیند کی تلاش نہیں

اب راتوں کو جاگنا اچھا لگتا ہے

مجھے نہیں معلوم کہ وہ میرا ہے یا نہیں

مگر خدا سے اسے مانگنا اچھا لگتا ہے

جانے مجھے حق ہے یا نہیں

پر اس کی پرواہ کرنا اچھا لگتا ہے

اسے پیار کرنا سہی ہے یا نہیں

پر اس احساس میں جینا اچھا لگتا ہے

کبھی ہم ساتھ ہونگے یا نہیں

پر یہ خواب دیکھنا اچھا لگتا ہے

وہ میرا ہے یا نہیں

پر اسے اپنا کہنا اچھا لگتا ہے

دل کو سمجھایا بہت، پر مانتا ہی نہیں

شاید اسے بھی اس کے لیے دھڑکنا اچھا لگتا ہے

************

No comments:

Post a Comment