affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Aam larki by Samia Nasar

Monday 5 December 2022

Aam larki by Samia Nasar

(عام لڑکی )

بہت عام سے لوگوں میں

بہت ہی عام سی ہوں میں

کہ بلکل شام سی ہوں میں

جیسے شام ہوتی ہے خاموش سی

کچھ ان کہی سی کہنے والی

کچھ ان سنی سی سننے والی

سرد ہوا میں بیٹھ کر گھنٹوں سوچنے والی

کبھی ہنستی سی کبھی جھنجلاتی سی

کبھی یوں ہی پہروں اداس رہنے والی

کبھی بہت ہی بے چین سی

کوئی رازداں ہو جیسے

بہت ہی عام سی ہوں میں

لیکن ان عام  لوگوں میں دل حساس رکھتی ہوں

جذبات صاف رکھتی ہوں

اگرچہ عام سی ہوں میں

(از قلم سمیعہ نثار)

*********

No comments:

Post a Comment