affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Gazza ka inteqam by Ayesha Falak

Monday, 17 June 2024

Gazza ka inteqam by Ayesha Falak

 ( غزہ کا انتقام )

 

بروز حشر ہوگا جب ، حساب کا وقت

ہر اک پہ آئے گا جب، جواب کا وقت

خدا کے پاس آئیں گے، سب حساب لینے کو

ظالم پہ آئے گا تب ، زوال کا وقت

پوچھیں گے فرشتے، پوچھے گا ہر بشر

پوچھے گی یہ زمیں، پوچھے گا یہ فلک

پوچھے گی یہ فضاء، پوچھے گا ہر حجر

پوچھیں گے یہ درخت، پوچھے گا ہرشجر

پوچھیں گے ستارے، پوچھے گا رب کا عرش

پوچھے گا آفتاب، پوچھے گا خود قمر

پوچھے گا ہر بچے کی آنکھ کا آنسو

پوچھے گا ہر ماں کے دل سے بہا لہو

پوچھے گا ہر اک اک ذرہ غزہ کا

بے بس جب تھا، ہر باشندہ غزہ کا

انسان تو تھا وہاں، انسانیت کہاں تھی؟

روحیں تڑپ رہی تھیں، روحانیت کہاں تھی؟

ہو جائیں گے خاموش، نہ ہوگا تب جواب

خدا کی طرف سے ہوگا، ظالم پہ تب غذاب

بزدل بھی ہوں گے اُسی صف میں شمار تب

بزدلی کا ہوگا اُن سے، سوال جب

سر شرم سے ہوں گے، جھکے سب کے سب

آئے گا غزہ لینے ، اپنا انتقام جب

 

(عائشہ فلک)

*****************

No comments:

Post a Comment