affiliate marketing Famous Urdu Poetry: میرے دل کی ہے یہی آرزو مجھے تو ہی بس ملا کرے

Thursday 28 November 2013

میرے دل کی ہے یہی آرزو مجھے تو ہی بس ملا کرے

میرے دل کی ہے یہی آرزو مجھے تو ہی بس ملا کرے
یونہی چاہے مجھ کو تمام عمر نہ شکائیتں نہ گلہ کرے

میری چاہتیں میری خواہشیں، میری زندگی ہے ترےلیے
میری رب سے یہی دعا ہے بس تجھے کوئی نہ مجھ سے جداکرے

میرے خواب میرے یہ رت جگے میری نیند بھی ہے تیرے لیے
میری زندگی جو بچی ہے اب تیرے نام اس کو خدا کرے

مجھے زندگی سے گلہ نہیں مجھے تجھ سے بس یہی آس ہے
میں بھی چاہوں تجھ کو سدا یونہی تو وفا کرے یا جفا کرے

یہ وہ فاصلے ہیں میرے صنم جنہیں کوئی بھی نہ مٹا سکا
یہ توفیصلے ہیں نصیب کے انہیں کیسے کوئی مٹا کرے

میری زندگی میں خزاں ہے بس نہ بہار ہی کبھی آ سکی
یہی اشک میرا نصیب ہیں کوئی گُل خوشی کا کھِلا کرے

No comments:

Post a Comment