affiliate marketing Famous Urdu Poetry: محبت کم نہیں ہوتی

Wednesday 27 November 2013

محبت کم نہیں ہوتی

فقط پہلو بدلنے سے
رفاقت کم نہیں ہوتی

مگر پھر بھی نہ ملنے کی
اذیت کم نہیں ہوتی

جہاں کوئی بچھڑ جائے
وہیں پر اُسکی منزل ہے

کسی کے ساتھ چلنے سے
مسافت کم نہیں ہوتی

ہمارے دشمنوں میں
چاہنے والے بھی شامل ہیں

سو ہم جس حال میں بھی ہوں
محبت کم نہیں ہوتی

No comments:

Post a Comment