affiliate marketing Famous Urdu Poetry: جمع تم ہو نہیں سکتے ، تمھیں منفی سے نفرت ہے

Monday 2 December 2013

جمع تم ہو نہیں سکتے ، تمھیں منفی سے نفرت ہے

جمع تم ہو نہیں سکتے ، تمھیں منفی سے نفرت ہے
تمھیں تقسیم کرتا ہوں تو حاصل کچھ نہیں آتا

کوئی قاعدہ کوئی کلیہ ، نہ لاگو تم پہ ہو پایا
ضرب تم کو اگر دوں تو حسابوں میں خلل آیا

عمر یہ کٹ گئی میری تمھیں ہمدم سمجھنے میں
نہ الجبرا سے لگتے ہو ، نہ ہو ڈگری کہ سمجھ آئے

صفر تھی ابتدا تمھاری ، صفر ہی اب تلک تم ہو
صفر ضرب صفر ہو تم ، نہ جس سے کچھ فرق آئے

No comments:

Post a Comment