affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Mere apny by Binte Farhat Riaz Anayat Ullah

Friday 27 July 2018

Mere apny by Binte Farhat Riaz Anayat Ullah

"میرے اپنے"
  💕"ہر وہ شام ہماریتھی
  ہر مسکان ہماری تھی
   ہر پہچان ہماری تھی"
کسی نے بھول کر بھی
 رُخ نہیں موڑا ہماری طرف
کسی نے انجانے میں بھی
 یہ حالِ دل نہیں جانا
خوشی میں تو ہر کوئی
 سینے سے لگاتا تھا،
مگر جب غم نے آ گھیرا'
کسی نے حال بھی نہ پوچھا
اپنے تو واری جاتے تھے
 پیشانی چُوم چُوم کر،
پرایوں نے کبھی ہم کو
 یوں نظرِخیر سے نہ دیکھا،
ہم تو سب کی خُشیوں کو
 اپنی خُوشی سمجھتے تھے،
مگر کسی نے ہماری خوشی پر
 اپنے لب تک نہ بکھیرے،
ہم جب اُداس ہوتے تھے'
 پھر جب آنسو بہاتے تھے۔۔۔
میرے اپنوں نے یہ آنسوں
 ہمراہ ہتھیلی کےفوراً خشک کر ڈالے،
جب ہم غموں سے نڈھال ہوتے تھے
تو اُنکے پاس جاتے تھے۔۔۔
اپنوں نے تو سارے غم سمیٹے'
اور اپنی جھولی میں ڈالے تھے
جب کبھی ہم پر کوئی ہاتھ اُٹھاتا تھا
تو اپنے تیزی سے لپک کر
 ہمیں اپنی بانہوں میں بھر لیتے،
جب کبھی ہم پر کوئی آنچ آتی تھی
تو اپنےکانچ کی مانند
 یوں ٹوٹ جاتے تھے،
مگر اب تو اپنوں نے
بسیرا دل میں ہمارے
 یو ں ہے کر ڈالا۔۔۔
کہ جب سے جُدا ہوئے ہیں
تب سے ہم تنہا ہی رہتے ہیں
جانے انجانے میں
 یہ کیوں دور ہو جاتے ہیں
یہ رشتے کتنے نازک ہوتے ہیں
جو پل بھر میں بکھر جاتے ہیں۔۔!
پھر جب یہ پل گزرتے ہیں
تو ماضی کے نقشے پر اُبھرتے ہیں
اور جب ماضی یاد آتا ہے
تو قلم بھی رو پڑتا ہے
یاد جب اتنی ستاتی ہے
تو نوبت یہاں تک آتی ہے
کہ زندگی بےمزہ ہو کر،
خُشیاں بھی بھلاتی ہے
میری تحریر پڑھنے کی
کسی کو فُرصت نہیں ملتی
میری آواز سننے کی
کسی کو چاہت نہیں ہوتی
ہر کوئی یوں کلام کرتا ہے
کہ یہ دل چوٹ کھاتا ہے
مگر پھر بھی کوئی آکر
مرہم پٹی نہیں کرتا
اگر اپنے یہاں ہوتے تو
ہماری ساری چوٹوں کو
اپنی جھولی میں بھر لیتے
ہمارے سارے دکھوں کو
گہری نیند سُلا دیتے
اگر  اس  دل  میں
کسی کےلیے پیار ذرا سا ہے
ذرا شدّت ذرا چاہت یا
خلوص ذرا سا ہے
تو وہ اپنوں کےلیے ہی ہے
تو وہ اپنوں کےلیے ہی ہے
کچھ ہونے نہ دوں میں ان کو
کوئی آنچ نہ آنے دوں ان پر
اپنی پوری عمر بھی
میں نام کروں گی اپنوں کے
جب اپنے یاد آتے ہیں
تب سر فخر سے اُٹھتے ہیں
میرے اپنے میرے سپنوں میں بھی آتے رہتے ہیں
ڈھیڑ سارا پیار دے کر
صبح چلے جاتے ہیں
جب بھی آنکھ کھلتی ہے
تو سپنا یاد آتا ہے
اتنا یاد آتا ہے کہ
دل بے تاب ہو جاتا ہے!💕

ازقلم:شاعرہ فائقہِ فرحت ریاض عنایت اللہ

2 comments: