affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Kya tum wohi ho by Laiba Eman

Saturday 14 May 2022

Kya tum wohi ho by Laiba Eman

کیا تم وہی ہو!

جسے خدا نے اپنا نائب بنایا

اور سونپ دی تمام خلافت

تو پھر تم بھول گئے

اپنا عہدہ

اور گر گئے اپنے معیار سے

بھٹک کر دنیا کے رنگوں میں

کہ جہاں راستوں کی تاریکی

تمہیں فنا کردے اور کوئی

تمہارا نام لیوا نہ ہو

اندھی دنیا کی اندھی تقلید

تمہیں غافل کردے

اپنے مقصد سے مگر اس سے پہلے

واپس پلٹو!

کیونکہ تم مسجود ملائک ہو

اے ابنِ آدم

اپنا مقام پہچانو

لائبہ ایمان

راولپنڈی

7 comments: