affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Meri khani by Komal Sultan

Tuesday 6 August 2019

Meri khani by Komal Sultan

مکمل کہانی

روحوں کے ربط بھی عجب ہیں
دنیا میں جسم ڈھونڈ ہی لیتی ہیں
مِلتے ہی کہا اس نے
کہو جو کبھی کوئی گماں سچ ہوا ہو
اک آدھ قصہ کہا میں نے
پھر اس سے کہا
چلو اب کہ تمھاری باری ہے
کہو جو الہام ہوا ہو کبھی
ایک الجھی سی نظر لیے
کہا اس نے گماں ہوتا ہے
”تمھاری ذندگی کا کچھ حصہ میرا ہے“
میں نے ہنسی میں ٹالا
پر آج ایک گماں نے سرگوشی کی
سرسری ملاقات میں ادھوری بات کو پورا کرنے کی
دل چاہا کے لکھوں اسے
میرے جانے کےبعد
یکجا کرو گے تم لفظ میرے
کِسی کِتاب جیسے سانچے میں
جب بھی مجھے ڈھونڈو گے
انہیں پڑھو گے مجھے پاٶ گے
مجھے پاٶ گے تو خود سے ملو گے
خود سے ملوگے توجان جاٶ گے
کہ میرا سب سے قیمتی حصہ
ہے تمھارے پاس
میرے مرنے کے بعد
میری کہانی کو
زندگی دینے کے ”ہنر“ کی صورت!!

کومل سلطان خان۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment