affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Muhabbat by Aani Malik

Tuesday 20 August 2019

Muhabbat by Aani Malik






مجھے معلوم ہے تیری محبت
محض وقت گزاری ہے
یہ راز دل ناداں کو معلوم بھی ہے
لیکن تیرے ہمراہ
وقت گزاری کے لمحات بھی
آب حیات لگتے ہیں
جانِ جہاں لگتے ہیں
لیکن اب کے بار ہم
ان لمحات سے منہ موڑ بیٹھے ہیں
زندگی چھوڑ بیٹھے ہیں
اب موت کی بانہوں میں جانے سے قبل
زندگی بھی
تیرے لمحوں کی وقت گزاری کے نام کرتے ہیں






No comments:

Post a Comment