affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Baba ki pari nahe by Warisha Asif

Wednesday 23 September 2020

Baba ki pari nahe by Warisha Asif

پاپا کی پری نہیں 
پاپا کی پگلی ہوں میں 
پاپا کے کندھے سے کندھا ملا کر نہیں 
پاپا کی انگلی پکڑ کر چلنا چاہتی ہوں میں 
ان کا سر اونچا کروں نہ کروں 
ان کا سر جھکانا نہیں چاہتی ہوں میں 
ان کو تنگ کرنا حق ہے  میرا
ان کو ہنسانا کام ہے میرا
ان کی ڈانٹ سے نہیں 
ان کی خاموشی سے ڈرتی ہوں میں 
ساری دنیا سے گھبراتی ہوں 
صرف انہی سے نہیں ڈرتی ہوں میں 
انکی انکھوں میں اپنے لیے پیار دیکھتا ہے 
سب اپنے پاپا کو دنیا کی  ہر خوشی دینا چاہتے ہیں 
پر اپنے پاپا کو دنیا مانتی ہوں میں 
پاپا کی  پری نہیں 
پاپا کی  پگلی ہوں میں

No comments:

Post a Comment