affiliate marketing Famous Urdu Poetry: August 2024

Thursday 29 August 2024

Khamoshi poetry by Nida Rafique

ندا رفیق..🌙🌚

 

عنوان=

خاموشی....🤫🫀


کیسی ہو آپ...؟

ٹھیک ہوں...🙂🖤

 

کیا کر رہی ہو...؟؟

کُچھ نہیں...🙂🖤

 

جاگ کیوں رہی ہو...؟؟

نیند نہیں آ رہی...🙂🖤

 

نیند کیوں نہیں آ رہی...؟؟

عادی ہوں...🙂🖤

 

یہ کیسی عادت ہے...؟؟

اللّٰه آپکو اِس سے محفوظ رکھے...🙂🖤

 

کِس نے عادی کیا...؟؟

پتہ نہیں...🙂🖤

 

خُوش ہو...؟؟

نہیں...🙂🖤

 

خفا ہو...؟؟

نہیں...🙂🖤

 

کِسی کا انتظار ہے...؟؟

نہیں...🙂🖤

 

کوئی آ رہا ہے...؟؟

نہیں...🙂🖤

 

پِھر یہ سب کیا ہے...؟؟

پتہ نہیں...🙂🖤

 

کِسی کی یاد آ رہی ہے...؟؟

ہاں...🙂🖤

 

کوئی ہے...؟؟

نہیں...🙂🖤

🖤

 

کُچھ تو اچھا بولو...؟؟

کُچھ اچھا ہے بھی تو نہیں...🙂🖤

 

محبت کرتے ہو...؟؟

نہیں...🙂🖤

 

آنکھیں کیوں لال ہیں...؟؟

نیند پوری نہیں...🙂🖤

 

تو سو جاٶ نا...؟؟

نیند آئے تب نا...🙂🖤

 

موبائل چھوڑو سو جاٶ...!!

زمین جگہ نہیں دے رہی...🙂🖤

 

پِھر یہ کیا ماجرا ہے...؟؟

دل پہ بوجھ ہے...🙂🖤

 

کِسی کی یاد میں...؟؟

پتہ نہیں...🙂🖤

 

زِندگی مُشکلات میں ہے...؟؟

بہت زیادہ...🙂🖤

 

دل میں درد ہو رہا ہے...؟؟

بہت عرصے سے...🙂🖤

 

کپڑے خریدے اپنے لیے...؟؟

نہیں...🙂🖤

 

کیوں...؟؟

پِچھلے سال کے پڑے ہیں...🙂🖤

 

وہ تو پُرانے ہو گٸے ہوں گے نا...؟؟

پہنے ہی نہیں...🙂🖤

 

کونسا کَلر تھا...؟؟

کالا...🙂🖤

 

کالا تو غم و دُکھ کی نِشانی ہے...؟؟

پسند ہے...🙂🖤

 

تو سفید کیوں نہیں...؟؟

وہ لوگ لیں گے نا میرے لیے...🙂🖤

 

کون لوگ...؟؟

وہ جو اکیلا چھوڑ گٸے ہیں...🙂🖤

 

اِتنی نا اُمید کیوں ہو...؟؟

نا اُمید نہیں، اُمید رکھتی ہی نہیں...🙂🖤

 

دُنیا تو بہت بڑی ہے اِتنی بے زار کیوں ہو...؟؟

میرے لیے چھوٹی ہے اِتنی کہ گُھٹن ہوتی ہے...🙂🖤

 

کیا چاہیے...؟؟

نیند...🙂🖤

 

کیسی نیند...؟؟

ایسی کہ پِھر آنکھیں نہ کھولوں، کسی کی آواز نہ سُنوں، کسی کو آواز نہ دوں، بس ایک کال کوٹھڑی اور میں...🙂🖤

 

آپ پاگل ہو...؟؟

شاید...🙂🖤

 

ایسی باتیں کیوں کر رہی ہو...؟؟

آپ نہیں سمجھ سکتے...🙂🖤

 

کہاں رہتی ہو...؟؟

انجان شہر میں...🙂🖤

 

کون ہے آپ کے ساتھ...؟؟

انجان لوگ...🙂🖤

 

اُن کے ساتھ خوش تو ہو نا...؟؟

نہ، مجبوری ہے...🙂🖤

 

کیا کہوں آپکی باتیں کُچھ ٹھیک نہیں...!!

ٹھیک ہی تو کہہ رہی ہوں...🙂🖤

 

کوئی یاد آتا ہے...؟؟؟

ہاں...🙂🖤

 

کون...؟؟

جو نہیں آنے والا...🙂🖤

 

کہاں گیا وہ...؟؟

 

چھوڑ گیا...🙂🖤

 

تو بُھول جاٶ...!!

بُھلانے میں شاید میری عمر سے بھی زیادہ عرصہ درکار ہے،🖤 🥀

*************************

Monday 26 August 2024

POetry by Almas Ansari

اور ہر انسان کو وقت اتنا ہی دو

جتنی وہ حیثیت رکھتا ہو

بہت دلچسپ ہوتی ہیں

یہ بے ترتیب ملاقاتیں

یہ ہر وقت کا میسر رہنا

انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتا

🙏Almas Ansari

**********

آنکھوں میں تیرے کچھ ارمان چھوڑ جائینگے

زندگی میں تیرے کچھ نشان چھوڑ جائینگے

لے جائینگے بس اک کفن تیری دنیا سے

تیرے لئے سارا جہاں چھوڑ جائینگے

insha'Allah 😊😇

Almas Ansari

*************

کمزور سے کمزور عورت بھی طاقتور ہو جاتی ہے جب اسے عزت دینے والے مرد کا ساتھ مل جاتا ہے 💕🌹🥀

Almas Ansari

********

کرتا ہوگا زمانہ گردش تیرے اِرد گِرد

مگر میں اُور ہوں میری حدیں اُور ہیں!🙂

 

#___Almas Ansari🖤

************

مولا علی علیہ السلام نے فرمایا🌹 زیادہ تر گناہوں کی شروعات عورت کے بے پردہ ہونے سے ہوتی ہے 🥀

Almas Ansari __%

*********

‏اپنا تعلق اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ ایسا رکھیں کہ

جب آپ تکلیف میں ہوں پہلے اللّٰه کا نام زبان پر آئے، جب آپ خوش ہوں تو پہلے زبان سے الحمدللہ نکلے، جب کوئی غلطی ہو جائے تو استغفار سے زبان کو تر کریں۔

یہ رابطہ اللّٰه سے جو انسان کو بھٹکنے نہیں دیتا جو انسان کو سنبھال لیتا ہے🫀

Almas Ansari *

*************

Saturday 24 August 2024

Badalty mousmo ki trah ho tum by Maliha Alvi

بدلتے موسموں کی طرح ہو تم!!

ملیحہ علوی!!

کروڑ لعل عیسن!!

پھر یوں ہوتا ہے لوگ ایک جیسے نہیں رہتے!!......

وقت بدلتا ہے اور موسم ایک جیسے نہیں رہتے!!....

 

کچھ پل ٹھہرتے ہیں لوگ میرے پہلو میں!!....

مگر صدا وہ میرے ساتھ بیٹھے نہیں رہتے!!.....

 

کچھ یوں بھی رہتا ہوں میں خود میں مصروف!!....

یوں ہی تو نہیں آنسوؤں پلکوں پہ رہتے!!.....

 

خاموشیاں نچوڑ کھائیں گی مجھے اندر سے!!....

بولتے لوگ دل سے ژندہ نہیں رہتے!!......

 

میں مر جاؤں گا جب یہ کہتا ہوں اس سے!!.....

اس کی آنکھ سے آنسوؤں کیوں نہیں بہتے!!......

 

مجھے سمجھ نہیں پاتے لوگ مل کر!!......

یوں ساتھ بیٹھ جانے سے لوگ تو یاد نہیں رہتے!!.........

Maliha Alvi ️🌸

***************

Ek woh shakhs by Farwa Batool

ایک ہم جو دن رات اس کے خیالوں سے نہیں نکلتے🥰

ایک وہ جسے لگتا ہے کہ مجھے دنیا زیادہ پیاری ہے🤦🏻‍

ایک دفعہ دیکھ تو سہی خود کو آئینے میں ستم گر👀

کیا تجھے اب بھی لگتا ہے مجھے دنیا زیادہ پیاری ہے*

#فروا بتول🏻

************

Poetry by Almas Ansari

لوگ تو لوگ تھے جی بھر کے خسارا کرتے

کم سے کم تم تو نا نقصان ہمارا کرتے ۔۔

 

کر تو لینا تھا تیرے ساتھ گزارا لیکن

اب تیرے ساتھ بھی کرتے تو گزارا کرتے۔۔

***********

*نقاب کیا چپائے گا شباب حسن کو 🔥

نگاہ عشق تو پتھر بھی چیردیتی ہے*

Almas Ansari

************

‏اپنی انا کی جیت میں___ _دنیا کی مان کر.

محروم میری ذات سے__ _اک شخص ہوگیا💔

Almas Ansari...#🙃

*************

یہ سانپوں کی بستی ہے ذرا دیکھ کے چل ۔۔۔۔!!!

یہاں کا ہر شخص بڑے پیار سے ڈستا ہے ۔۔۔۔۔۔!!!

*************

Ghazal by Almas Ansari

کچھ نہ ہونے کی سہولت کا مزہ لیتے ہیں

لوگ بازار  میں غربت کا مزہ لیتےہیں

 

بکنے والوں کی ہنسی صاف بتاتی ہے مجھے

یہ خریدار کی وقعت کا مزہ لیتے ہیں

 

ہجر نے راکھ نہیں پھول بنایا ہے مجھے

لوگ خوشبو سے محبت کا مزہ لیتے ہیں

 

بھول جاوں میں کوئی چیز بتاتے ہی نہیں

دوست سارے مری عجلت کا مزہ لیتے ہیں

 

یہ جو دیوار پہ تصویر بنے بیٹھے ہیں

دیکھنے والے کی حسرت کا مزہ لیتے ہیں

 

میرے اک دوست کی ملتی ہے شباہت تجھ سے

اس سے مل کے تری صحبت کا مزہ لیتے ہیں

 

جیب میں رکھتے ہیں تصویر کسی لڑکی کی

گھر کو چلتے ہیں قیامت کا مزہ لیتے ہیں

 

تشنہ لب بیٹھے ہیں دریا کے کنارے ارشد

ہم یہاں پیاس کی وحشت کا مزہ لیتے ہیں🔥

Almas Ansari

*********

Sunday 18 August 2024

Written by Neelam G Mustafa

پیٹ نہ ہوتا

تو مشقت نہ ہو تی

مشقت نہ ہوتی

تو محنت نہ  ہوتی

محنت نہ ہوتی

تو انسان نہ ہوتا

انسان نہ ہوتا

تو یہ جہاں  نہ  ہوتا

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭