affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Aey qarar e man by Huma Malik

Monday 12 August 2024

Aey qarar e man by Huma Malik

اے قرارِ من

تم جانتے ہو کہ روح کا ساتھی کیسا ہوتا ہے؟

تم جانتے ہو محبت کہتے کسے ہیں؟

تو سنو جاناں روح کا ساتھی تو وہ ہوتا ہے جو تمہارا سکون ہو وہ سکون جس کا ذکر قرآن کرتا ہے اور پتا سکون کیا ہوتا ہے سکون ہوتا ہے کہ تم جیسے ہو تمہیں ویسا قبول کیا جائے تمہیں ہر وقت یہ احساس نا ہو کہ تم میں کوئی کمی ہے سکون ہوتا ہے کہ تم خالی ہاتھ بھی ہو تو تمہیں یقین ہو کہ تمہارا ساتھی تمہیں تنہا نہیں کرئے گا تم بے قرار ہو تو وہ تمہیں قرار دے گا تم موجود نا ہو تو پھر بھی وہ تمہاری برائی بیان نہیں کرئے گا نا سنے گا وہ تم پر تم سے زیادہ مہربان ہوگا وہ تب تب تمہارا ساتھ دے جب تمہیں لگے کہ تم اکیلے ہو وہ ہر نئے طریقے سے تمہیں احساس دلائے کہ تم خاص ہو

یہ باتیں صرف لفظی باتیں نہیں ہیں جاناں

تم دعا کرو تمہیں ایسا ساتھی مل جائے اور پتا ہے جب ایسا ساتھی ملے تو کیا ہوتا ہے

الہام ہوتے ہیں پھر ، پھر وہ باتیں جو بتائی نا جائیں پتا چلنے لگتی ہیں وہ غم جو چھپانے پڑیں جان لیے جاتے ہیں

سنو دعا کرو تمہیں وہ سکون وہ ساتھی مل جائے وہ روح کا قرار مل جائے

ہما ملک

*****************

No comments:

Post a Comment