میں اور ادھورا پن
ادھوری میں
ادھورے لفظ میرے
ادھوری میری کہانی
ادھورا میرا وجود
ادھوری جستجو میری
ادھورے سے ھیں یہ خواب
ادھوری سی اک خواہش
ادھورا سا بن باس
ادھوری شکستگی
ادھورا ملال
ادھوری ھنسی
ادھورا خیال
ادھوری آس ملن کی
ادھوری بات ملن کی
ادھوری رات ملن
ادھورا تھا میرا انتطار
ادھوری سی اک لڑکی میں
اپنی ادھوری کہانی پر
اپنے ادھورے اشکوں سے
اپنے ادھورے پن کا
ادھورا سا ماتم منا رہی ھوں
اس ادھوری خواہش کے ساتھ
کہ شاید یہ ادھوری لڑکی
پھر کبھی مکمل ھو گی۔
No comments:
Post a Comment