affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Titliyon kay mousam mein nochna gulabon ka تتلیوں کے موسم میں نوچنا گُلابوں کا

Monday 3 February 2014

Titliyon kay mousam mein nochna gulabon ka تتلیوں کے موسم میں نوچنا گُلابوں کا

تتلیوں کے موسم میں نوچنا گُلابوں کا
ریت اِس نگر کی ہے
اور جانے کب سے ہے

دیکھ کر پرندوں کو باندھنا نشانوں کا

رِیت اس نگر کی ہے
اور جانے کب سے ہے

تم ابھی نئے ہو ناں اِس لیئے پریشاں ہر
آسماں کی جانِب اِس طرح سے مت دیکھو

آفتیں جب آنی ہوں
ٹوٹنا ستاروں کا
ریت اِس نگر کی ہے
اور جانے کب سے ہے

شہر کے باشندے نفرتوں کو بو کر بھی
اِنتظار کرتے ہیں فصل ہو مُحبت کی
چھوڑ کرحقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا

ریت اِس نگر کی ہے
اور جانے کب سے ہے

اجنبی فضاؤں میں اجنبی مُسافر سے
اپنے ہر تعلق کو دائمی سمجھ لینا
اور جب بچھڑ جانا مانگنا دُعاؤں کا

ریت اِس نگر کی ہے
اور جانے کب سے ہے

خامشی میرا شیوہ گفتگو ہُنر اُن کا
میری بے گُناہی کو لوگ کیسے مانیں گے

بات بات پر جب کے
مانگنا حوالوں کا
ریت اِس نگر کی ہے
اور جانے کب سے ہے۔۔

No comments:

Post a Comment