affiliate marketing Famous Urdu Poetry: محبت میں کوئی صدمہ اٹھانا چاہئے تھا

Wednesday 27 April 2016

محبت میں کوئی صدمہ اٹھانا چاہئے تھا

محبت میں کوئی صدمہ اٹھانا چاہئے تھا
بھلایا تھا جسے وہ یاد آنا چاہئے تھا

 

گری تھیں گھر کی دیواریں تو صحن دل میں ہم کو
گھروندے کا کوئی نقشہ بنانا چاہئے تھا

 

اٹھانا چاہئے تھی راکھ شہر آرزو کی
پھر اس کے اک طوفان اٹھانا چاہئے تھا

 

کوئی تو بات کرنا چاہئے تھے خود سے آخر
کہیں تو مجھ کو بھی یہ دل لگانا چاہئے تھا

 

کبھی تو اہتمام آرزو بھی تھا ضروری
کوئی تو زیست کرنے کا بہانا چاہئے تھا

 

مری اپنی اور اس کی آرزو میں فرق یہ تھا
مجھے بس وہ ، اُسے سارا زمانہ چاہئے تھا

 

بشری اعجاز

No comments:

Post a Comment