affiliate marketing Famous Urdu Poetry: اس نے کہا کہ ہم بھي خريدار ہو گئے

Friday 15 April 2016

اس نے کہا کہ ہم بھي خريدار ہو گئے

اس نے کہا کہ ہم بھي خريدار ہو گئے
بِکنے کو سارے لوگ ہي تيار ہو گئے


اس نے کہا کہ ايک وفادار چاہيئے

سارے جہاں کے لوگ وفادار ہو گئے

اس نے کہا کہ کوئي گنہگار ھے يہاں
جو پارسا تھے وہ بھي گنہگار ہو گئے


اس نے کہا کہ کاش کوئي جنگجو ملے
آپس ميں يار برسرِ پيکار ہوگئے


عديم ہاشمی

No comments:

Post a Comment