affiliate marketing Famous Urdu Poetry: اُس ںے بہت رُولایا مجھے اِک بار ہنسا کر

Sunday 24 April 2016

اُس ںے بہت رُولایا مجھے اِک بار ہنسا کر


اُس ںے بہت رُولایا مجھے اِک بار ہنسا کر
جو چلا گیا میرے دل کی بستی کو سجا کر

کیسے بُھولا دوں وہ قرارِ جفا اپنے
مجھے آتا نہیں گُزر جانا خونِ وفا بہا کر

بڑی اُجڑی سی دُنیا ہے گلستانِ دل کی
کوئی گُلِ زیبا کِھلے اے بُلبُل توہی دُعا کر

ہم سے بُرا نہیں ہوگا کوئی جہاں میں
تو مُعزِز ہے زمانے کا ہم سے دُور رہا کر

غلط رستوں سے ہیں روابط میرے
تو اگر میرا ہے تو مجھے آ کر منع کر

تاریکیوں سے دل اکتا گیا ہے خدایا
میری زِیست میں اَب کوئی صُبح کر

اپنی دولتِ عشق پر مجھے یقیں ہے فائز
وہ لَوٹے گا میرے ساتھ رہے گا نئی دُنیا بسا کر

No comments:

Post a Comment