affiliate marketing Famous Urdu Poetry: لوٹ آو

Wednesday 27 April 2016

لوٹ آو

کہیں سے وہ ملے تو اسے کہنا

 کہ لوٹ آو
لوٹ آو کہ کوئ شدت سے
بڑی مدت سے
بڑی محبت سے
تمھارا انتظار کر رہا ہے
لوٹ آو 

کہ کسی کی باتیں
کسی کی یادیں
تم بن ادھوری ہیں
لوٹ آو کہ کوئ تم بن پل پل ہر پل
ہر آج اور ہر کل تنہا ہے
لوٹ آو کہ دور ہونے سے کسی کی آنکھوں میں نمی
اور
زندگی میں کمی بہت زیادہ ہے
کسی کو ملے تو اسے کہنا کہ لوٹ آو
بس

 اب لوٹ آو

No comments:

Post a Comment