affiliate marketing Famous Urdu Poetry: ہم نے سب شعر میں سنوارے تھے

Friday 15 April 2016

ہم نے سب شعر میں سنوارے تھے

ہم نے سب شعر میں سنوارے تھے
ہم سے جتنے سخن تمہارے تھے


رنگ و خوشبو کے، حسن و خوبی کے
تم سے تھے جتنے استعارے تھے


تیرے قول و قرار سے پہلے
اپنے کچھ اور بھی سہارے تھے


جب وہ لعل و گہر حساب کیے
جو ترے غم نے دل پہ وارے تھے


میرے دامن میں آگرے سارے
جتنے طشتِ فلک میں تارے تھے


عمرِ جاوید کی دعا کرتے
فیض اتنے وہ کب ہمارے تھے

No comments:

Post a Comment