affiliate marketing Famous Urdu Poetry: فراق صدیوں پہ چھا گیا ناں، وہی ہوا ناں

Tuesday 10 May 2016

فراق صدیوں پہ چھا گیا ناں، وہی ہوا ناں

فراق صدیوں پہ چھا گیا ناں، وہی ہوا ناں
وصال لمحہ چلا گیا ناں، وہی ہوا ناں

 

کہا تھا چاہت کا وار سہہ کر جیو گے کیسے
یہ گھاؤ اندر سے کھا گیا ناں، وہی ہوا ناں

 

مدامِ گردش میں دل کو رکھنے کا ہے نتیجہ
پھر اُس کی چوکھٹ پہ آ گیا ناں، وہی ہوا ناں

 

تمہیں یہ کس نے کہا تھا دن میں ہی خواب دیکھو
وہ خواب نیندیں چُرا گیا ناں، وہی ہوا ناں

 

جسے سمندر کہا تھا تم نے، کہاں گیا وہ
وہ تم کو آنسو رلا گیا ناں، وہی ہوا ناں

 

کتنا کہا تھا اُس کو مت آزماؤ
وہ روگ پھر سے لگا گیا ناں، وہی ہوا ناں

No comments:

Post a Comment