affiliate marketing Famous Urdu Poetry: گوشہ آنکھوں کے درِیچوں میں جو نم سا ہوگا

Thursday 26 May 2016

گوشہ آنکھوں کے درِیچوں میں جو نم سا ہوگا


گوشہ آنکھوں کے درِیچوں میں جو نم سا ہوگا
دِل کی گہرائی میں رِستا ہوا غم سا ہوگا

یاد آئیں جو کبھی ڈُھونڈنا وِیرانوں میں
ہم نہ مِل پائیں گے شاید کوئی ہم سا ہوگا

روئے گی صُبح ہمَیں شام بھی مُضطر ہوگی
کچھ بھٹکتی ہُوئی راتوں کو بھی غم سا ہوگا

وقت کی دُھوپ تو جُھلسانے پہ آمادہ رہے
جاں سنبھالے ہُوئے رکھّے وہ جو ہم سا ہوگا

ہم سمجھ لیتے ہیں داغوں کے سُلگنے پہ خلش
درد جب حد سے گُزر جائے تو کم سا ہوگا

شفیق خلش

No comments:

Post a Comment