affiliate marketing Famous Urdu Poetry: یہ پور پور اذیت میں ڈالتے ہوئے تم

Saturday 14 May 2016

یہ پور پور اذیت میں ڈالتے ہوئے تم

قدم قدم پہ جہنم سہارتا ہوا میں

تمہارے ہجر سے خود کو گزارتا ہوا میں


یہ پور پور اذیت میں ڈالتے ہوئے تم

یہ سانس سانس محبت پکارتا ہوا میں


پھر ایک رات اذیت سے مر گیا تھا کہیں

تمہارے عشق کو اندر سے مارتا ہوا میں


عجب نہیں ہے کسی روز قتل ہوجاؤں

تمہاری جان کا صدقہ اتارتا ہوا میں


معاف کرنا ترا ساتھ دے نہیں پایا

پلٹ رہا ہوں محبت میں ہارتا ہوا میں


میثم علی آغا​

No comments:

Post a Comment