affiliate marketing Famous Urdu Poetry: دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

Tuesday 17 May 2016

دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے

 

اب کے جانے کا نہیں موسمِ گر یہ شاید

مسکرائیں بھی تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے

 

عشق عمروں کی مسافت ہے کسے کیا معلوم؟

کب تلک ہم سفری ہم قدمی رہتی ہے

 

کچھ جزیروں میں کبھی کھلتے نہیں چاہت کے گلاب

کچھ جزیروں پہ سدا دھند جمی رہتی ہے

 

تم بھی پاگل ہو کہ اُس شخص پہ مرتے ہو فراز

ایک دنیا کی نظر جس پہ جمی رہتی ہے

 

احمد فراز

No comments:

Post a Comment