affiliate marketing Famous Urdu Poetry: عشق کرو تو یہ بھی سوچو عرض سوال سے پہلے

Thursday 26 May 2016

عشق کرو تو یہ بھی سوچو عرض سوال سے پہلے

عشق کرو تو یہ بھی سوچو عرض سوال سے پہلے

ہجر کی پُوری رات آتی ہے صبحِ وصال سے پہلے


دِل کا کیا ہے دِل نے کتنے منظر دیکھے لیکن

آنکھیں پاگل ہو جاتی ہیں ایک خیال سے پہلے


کس نے ریت اُڑائی شب میں آنکھوں کھول کے رکھیں

کوئی مثال تو ہو ناں اس کی مثال سے پہلے


کارِ محبت ایک سفر ہے اِس میں آ جاتا ہے

ایک زوال آثار سا رستہ بابِ کمال سے پہلے


عشق میں ریشم جیسے وعدوں اور خوابوں کا رستہ

جتنا ممکن ہو طے کر لیں گر دِ ملال سے پہلے


No comments:

Post a Comment