affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ajnabi by Pareeshay Naz

Wednesday, 20 February 2019

Ajnabi by Pareeshay Naz









بند گلی یا دوراہے پر...
میں کھڑی یہ سوچ رہی ہوں...
کچھ لوگ زندگی میں جب...
اک بار فقط ہی ملتے ہیں...
تو اپنے اپنے کیوں لگتے ہیں...؟
ان سے باتیں کرنے کو...
جی پھر کیوں مچلتا ہے...؟
پھر آنکھوں میں جب خواب بہت سے...
آکر بسیرا کر لیتے ہیں...
کچھ ساتھ میں پانے کی باتیں...
کچھ کر کے دکھا دینے کی باتیں...
پروان جونہی چڑھنے لگتی ہیں...
ہواؤں کا رخ بدل جاتا ہے...
پھر ہاتھ سے ہاتھ جدا ہوتے ہیں...
وہی اپنے پھر پرائے بن کر...
ان آنکھوں میں کچھ ریت کے ذرے...
اور ٹوٹے ہوئے کانچ کے ٹکڑے...
چھوڑ کر جدا ہو جاتے ہیں...
جانے کہاں پھر جاتے ہیں...؟
جانے کس کے لیے جاتے ہیں...؟

No comments:

Post a Comment