affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Kabhi kabhi mera jee chahta hai by Falak Bhutto

Monday, 18 February 2019

Kabhi kabhi mera jee chahta hai by Falak Bhutto


کبھی کبھی میرا جی چاہتا ہے 
میں بھی سسی کی طرح صحراٶں میں رل جاٶں
ماروی کی طرح کوٸ عمر مجھے بھی قید کر لے
اور مرتے دم تک رہاٸ نہ دے
میں اپنوں سے ملنے کو تڑپوں
یا سسی کی طرح صحرا میں ننگے پاٶں جلتی ریت پر پنوں پنوں پکارتی بھاگوں اور پنوں مجھے کہیں نہ ملے
میں مہیوال سے ملنے کچے گھڑے پر چناب میں اتروں
کچے گھڑے سے دھوکا کھاٶں پانی میں مٹی مٹی ہوجاٶں گھل جاٶں'
میں وادی مہران کی باسی سچل شیخ ایاز کی شاعری پڑھتی
کسی گم گشتہ کتاب کا باب ہوجاٶں
وادی مہران کے مزاروں پر فقیروں سے تنبورے کے ساز پر کافیاں سنتی
عشق مجازی ،عشق فانی سے
عشق حقیقی، عشق لافانی میں کھو جاٶں۔
خاک ہو جاٶں
تو خود کو پاٶں۔
(بقلم خود )

No comments:

Post a Comment