affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Kon hoon main by Leena Panezai

Saturday 13 July 2024

Kon hoon main by Leena Panezai

کون ہوں میں

 

کہنے کو تو خاک ہوں میں

سوچوں تو پوری کائنات ہوں میں

 

دیکھوں تو خود اپنے وجود میں ایک سوال ہوں میں

سوچوں تو بہت سوالوں کا جواب ہوں میں

 

بہت سی نظروں میں غلام ہوں میں

سوچوں تو کھلا آسمان ہوں میں

 

سنا تھا انسان پیکر ہے غلطی کا

ہو جاے غلطی تو داغدار ہوں میں

 

دیکھا اس جہاں میں گم نام ہوں میں

سوچوں تو بہت سے ناموں کے ساتھ جڑا ایک نام ہوں میں

 

دیکھوں  تو  ٹوٹا ہوا معمار ہو میں

سوچوں تو ایک حسین سا مینار ہوں میں

 

دیکھوں خودکو تو بس ایک خیال ہوں میں

سوچوں تو ایک حسین سا خواب ہوں میں

 

کہنے کو تو خاک ہوں میں

سوچوں تو پوری کائنات ہوں میں

لینیٰ پانیزئ

***********

No comments:

Post a Comment