سُنو خوابوں سے انسان
کب تک سپنے دیکھانے کی
کوشش کرتے رہو گے
میں جاگ رہی ہوں
اور تُم چاہتے ہو
میں بند کرلوں
آنکھیں حقیقت سے
کب تک رہیں گی بند
جب کھلیں گی تو
ماتم کدہ سجاتے رہیں گے
کیا یہی چاہتے ہو
رحم کرو ہم پر بھی
خود پر بھی
جیو اور جینے دو
خُدارا...........!!
No comments:
Post a Comment