affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ik azam by Irum Liaqat

Wednesday, 2 January 2019

Ik azam by Irum Liaqat


اک عزم

کچھ کھویا بھی ہے تو کچھ پایا بھی ہے
کچھ لمحات تھے خوشیوں کے بھی آے
کچھ اداسی کو اپنے من سے بھگایا ھی ہے

کسی کے چلے جانے سے زندگی تھم تو نہیں گئ
اسی بات کو سمجھ آنے میں کچھ وقت گنوایا بھی ہے

اب سے کچھ عہد کرنے ہیں خود سے
اپنا آپ نہیں ہے گنوانا کسی کے لیے

نئے سال کا آغاز کرنا ہے اک عزم سے
جو تھے خواب ادھورے انہیں پانا ہے
بے مقصد حیات کو مقصد حیات بنانا ہے

جو چلے گئے وہ واپس تو نھیں آیں گے
پھر کیوں اسی اک بات کا سوگ منانا ہے

مشکل ہے آغاز پر نہ ممکن تو نہیں
اسی اک بات کو اب کر دکھانا ہے


از قلم: ارم لیاقت

2 comments: